Writer
بنگلہ دیشی شہری سونیا اختر نے 14 اپریل 2021 کو انڈیا کے سارو کانت تیواری سے شادی کی۔ سونیا کے مطابق ان کی تین سال پہلے سارو سے شادی ہوئی تھی اور اس شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ سونیا کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر انھیں بچے سمیت ڈھاکہ میں چھوڑ کر خود انڈیا آ گئے ہیں۔
اب سونیا نے اپنے شوہر کی واپسی کے لیے انڈیا میں پولیس کی مدد طلب کی ہے۔
سارو کانت تیواری نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ وہ سنہ 2017 میں ایک بجلی کمپنی کے ڈھاکہ کے دفتر میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا رابطہ سونیا سے ہوا۔
سارو تیواری نے الزام عائد کیا ہے کہ سونیا نے بنگلہ دیش میں رہتے ہوئے ان سے زبردستی شادی کی۔ دوسری جانب سونیا کا کہنا ہے کہ سارو تیواری نے ڈھاکہ میں کام کے دوران جھوٹ بول کر اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے انھیں شادی پر راضی کیا۔